چین میں اسکول بس نے قطار میں کھڑے طلبا کو کچل دیا، 11 ہلاک
شینڈونگ، چین: چین کے صوبے شینڈونگ کے شہر تائی آن میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں اسکول بس نے مرکزی دروازے سے داخل ہونے والے بچوں کو کچل دیا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا جب بچے قطار بنا کر اپنے اسکول میں داخل ہو رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، ایک تیز رفتار اسکول بس اچانک بے قابو ہو گئی اور اس نے درجن کے قریب بچوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 11 بچوں کی موت کی تصدیق ہو گئی، جبکہ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یہ المناک منظر دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول بس کے قریب سڑک پر خون میں لتھڑے ہوئے یونیفارم میں ملبوس بچوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں، اور والدین ان کے پاس بیٹھے زار و قطار رو رہے ہیں۔ اس حادثے نے نہ صرف والدین بلکہ پورے شہر کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔یہ حادثہ چین کے ان اسکولوں میں پیش آیا جو حال ہی میں نئے تعلیمی سال کے لیے دوبارہ کھولے گئے
تھے۔ چین میں اکثر اسکولوں کے ارد گرد حفاظتی تدابیر کے فقدان اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے اس طرح کے جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ صرف دو ماہ قبل چین کے وسطی شہر چانگشا میں بھی ایک گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا تھا، جس میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔چین میں ٹریفک کے ان حادثات پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور حکومتی سطح پر ٹریفک کی بہتری کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…