Categories: ورلڈ

اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، ملک گیر ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ مظاہروں کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ حکومت کو تنقید کا سامنا ہے اور ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ہسٹاڈرٹ نے پیر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے، جس سے اسرائیلی معیشت پر شدید اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

اتوار کے روز جب چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملیں، تو یروشلم اور تل ابیب سمیت کئی بڑے شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان پر حماس کے ساتھ جاری جنگ بندی مذاکرات میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔ تل ابیب کی ایالون ہائی وے پر مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر دیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یروشلم میں مظاہرین نے حکومت کے سامنے تین اہم مطالبات رکھے ہیں۔ فوری طور پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد، یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی، اور نیتن یاہو کی قیادت میں موجود حکومت کی برطرفی۔

دوسری جانب، ہسٹاڈرٹ کے سربراہ آرنون بار ڈیوڈ نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو روکنا پڑے گا تاکہ حکومت ہماری بات سنے۔ پیر کو ہونے والی ہڑتال سے اسرائیلی معیشت کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا جائے گا۔
ہسٹاڈرٹ کی ہڑتال کو بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے، جس سے حکومت پر دباؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

یرغمالیوں کے خاندانوں کے فورم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مزید چھ یرغمالیوں کی ہلاکت براہ راست نیتن یاہو کی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان خاندانوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھے اور اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کو فوری طور پر مکمل کرے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

6 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

7 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

7 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

9 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

10 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

10 گھنٹے ago