گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف، طالبات کا شدید احتجاج
آندھرا پردیش: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کی موجودگی کا انکشاف ہونے پر کہرام مچ گیا۔ اس انکشاف کے بعد طالبات نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
گزشتہ شب ایک طالبہ نے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کی موجودگی کا انکشاف کیا، جس کے بعد کالج کے طلبہ اور عملے میں ہلچل مچ گئی۔ طالبات نے فوری طور پر انتظامیہ اور پولیس کو مطلع کیا اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاسٹل کے واش روم سے 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر لیک ہوئیں، جنہیں مبینہ طور پر کالج کے ایک سینئر طالب علم نے فروخت کیا۔
اس طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ بعض رپورٹس کے مطابق گرفتار طالب علم کے لیپ ٹاپ سے لڑکیوں کی 300 ویڈیوز برآمد ہوئیں، لیکن پولیس نے طالب علم اور کالج کے عملے کی موجودگی میں ملزم کے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر گیجٹس کی جانچ پڑتال کی اور کوئی قابل اعتراض مواد نہ ملنے کا دعویٰ کیا۔کالج انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہاسٹل میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کی تردید کی ہے۔
انتظامیہ نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ کیمپس میں اضافی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا سدباب ہو سکے۔طالبات نے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہاسٹل کے تمام واش رومز اور دیگر مقامات کی مکمل جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبات نے انصاف کے لیے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہم انصاف چاہتے ہیں کے نعرے لگائے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…