پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور ختم ہوچکا، بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس مؤقف کا اظہار بھارتی دارالحکومت میں ایک تقریب کے دوران کیا، جہاں سفارت کار راجیو سیکری کی کتاب ’اسٹریٹجک کننڈرمس: ری شیپنگ انڈیاز فارن پالیسی‘ کے اجراء کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر گفتگو کی گئی۔جے شنکر نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے بعد بھارت کے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کوئی گنجائش نہیں بچتی اور ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان تعلقات کی کیا ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب صرف ردعمل کا مظاہرہ کرے گا اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کی بجائے ہر قسم کے حالات کے لیے تیار رہے گا، چاہے وہ مثبت ہوں یا منفی۔
جے شنکر نے افغانستان کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ امریکی افواج کی عدم موجودگی میں موجودہ افغانستان بھارت کے لیے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے اور بھارت کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے۔
جے شنکر کے اس بیان کو بین الاقوامی سطح پر بھارت کے ایک سخت مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی قسم کی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں ہے اور وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری ردعمل دینے کے لیے پرعزم ہے۔
4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…
پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…
پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…
عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…
نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…