Categories: ورلڈ

غزہ کے شہریوں کی مدد کے لیے انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں؟:اقوام متحدہ

غزہ کے شہریوں کی مدد کے لیے انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں؟:اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد (اوچا) کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویا نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال میں آزادی، انسانی احترام، برابری اور انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب غزہ کے شہری بھوک، پیاس اور بیماریوں سے نبردآزما ہیں تو انسانی حقوق کے علمبردار کہاں کھو گئے ہیں؟

جوائس مسویا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، اسپتال تباہ ہو چکے ہیں اور شہریوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ بھی موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم غزہ میں صرف 24 گھنٹوں سے زیادہ کی خوراک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی کا منصوبہ بنانے کی بھی پوزیشن میں نہیں ہیں، جو کہ ایک افسوسناک حقیقت ہے۔

اوچا کی سربراہ نے واضح کیا کہ عالمی اداروں کو غزہ میں فلسطینی عوام کی تکالیف کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہری انتہائی برے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور عالمی برادری کو ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

یاد رہے کہ جوائس مسویا کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام (WFP) نے اسرائیلی فائرنگ کے باعث غزہ میں خوراک کی تقسیم روکنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ صورتحال فلسطینی عوام کے لیے ایک اور بڑا چیلنج ہے اور ان کے لیے زندگی مزید دشوار ہو چکی ہے۔

web

Recent Posts

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی…

13 منٹ ago

معذوروں کی امید’’ہمت کارڈ ‘‘

غلام مرتضیٰ پاکستان میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف حکومتی اقدامات سامنے آتے رہے ہیں، لیکن…

42 منٹ ago

نئی پارٹی پوزیشن جاری، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کا وجود ختم

نئی پارٹی پوزیشن جاری، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کا وجود ختم اسلام آباد میں اسپیکر کی جانب سے…

2 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کی درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کی درخواست مسترد کردی لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف…

3 گھنٹے ago

بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے کیسے نمٹا جائے؟

بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے کیسے نمٹا جائے؟ پاکستان میں آبادی کی رفتار میں اتنی تیزی آئی ہے کہ…

3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر

پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر پشاور: لاہور میں ہونے والے جلسے…

5 گھنٹے ago