بائیڈن نے دنیا میں جمہوریت کے چیمپئن ہونے کا ثبوت دیا ہے: ہیلری کلنٹن
ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کا شکاگو میں آغاز ہو چکا ہے، جہاں اہم پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر امریکا کی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نے صدر جو بائیڈن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہیلری کلنٹن نے اپنے خطاب میں جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں وقار، شائستگی، اور قابلیت کو واپس لایا ہے، اور یہ دکھایا ہے کہ حقیقی محب وطن ہونے کا مطلب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے امریکا کی قیادت کو عالمی سطح پر مضبوط اور مستحکم کیا ہے۔
کنونشن میں امریکا بھر سے ڈیلی گیٹس اور دیگر اہم پارٹی رہنما شریک ہیں، اور آج کے سیشن میں صدر جو بائیڈن بھی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے حق میں ایک اہم تقریر کریں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…