یونیورسٹی میں قرآن کی تلاوت پر پابندی کے خلاف طلباء کا احتجاج
ڈھاکا یونیورسٹی میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے رمضان المبارک کے دوران طلباء کو قرآن مجید کی تلاوت کرنے سے منع کردیا۔ اس اقدام پر طلباء نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور پروفیسر کے دفتر پہنچ کر اجتماعی طور پر قرآن کی تلاوت کی۔
طلباء نے اس موقع پر پروفیسر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور ان کے لیے ہدایت کی دعا بھی کی۔ اس سے قبل ڈین نے یونیورسٹی میں قرآن مجید کی تلاوت اور اسلامی مجالس کے انعقاد پر پابندی عائد کی تھی جبکہ دوسری جانب غیر اسلامی تقریبات کی اجازت دی جا رہی تھی۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ زیر بحث آیا اور لوگوں کی جانب سے ڈین کے اس اقدام کی سخت مذمت کی گئی۔ تلاوت قرآن پر پابندی عائد کرنے پر ڈین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔