Categories: ورلڈ

سیاسی بحران میں اضافہ وزیراعظم برطرف، عدالتی فیصلے نے ملک میں ہلچل مچادی

سیاسی بحران میں اضافہ وزیراعظم برطرف، عدالتی فیصلے نے ملک میں ہلچل مچادی

بنکاک:تھائی لینڈ، جو گزشتہ دو دہائیوں سے سیاسی بحرانوں، فوجی بغاوتوں اور عدالتی فیصلوں کی لپیٹ میں ہے، ایک اور عدالتی فیصلے نے ملک کی سیاسی صورت حال میں مزید پیچیدگی پیدا کر دی ہے۔ تازہ ترین عدالتی فیصلے میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، تھائی لینڈ کی اعلیٰ عدالت نے وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو کابینہ میں ایک سزا یافتہ مجرم کو وزیر مقرر کرنے پر اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایک سزا یافتہ شخص کو وزارت کے عہدے پر فائز کرنا آئین اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے، جس کے باعث وزیراعظم کو فوری طور پر برطرف کر دیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ تھائی لینڈ میں عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹایا گیا ہو۔ سریتھا تھاوسین گزشتہ 16 برسوں میں چوتھے وزیراعظم ہیں جنہیں عدالتی حکم کے تحت عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی وزرائے اعظم کو عدالتوں کے فیصلوں کے نتیجے میں اقتدار چھوڑنا پڑا۔

عدالتی فیصلے کے بعد، تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے جمعے کے روز ووٹنگ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق، امکان ہے کہ موجودہ ڈپٹی وزیراعظم فومتھم ویچایاچائی کو نگراں وزیراعظم مقرر کیا جائے گا۔

تھائی لینڈ میں سیاسی عدم استحکام کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس ملک میں شاہی خاندان کی توہین کے الزام میں سیاست دانوں پر کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ حال ہی میں اسٹیبلشمنٹ مخالف جماعت "موو فارورڈ پارٹی” کو تحلیل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس پارٹی کے ارکان نے نئے نام سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔

سریتھا تھاوسین کو عہدے سے ہٹانے کے بعد تھائی لینڈ کے سیاسی منظرنامے میں ایک اور باب کا اضافہ ہو چکا ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ عدالتی فیصلہ ملک کی سیاست پر کس حد تک اثر انداز ہو گا۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

3 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

3 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

4 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

4 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

6 دن ago