Categories: ورلڈ

بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کا دباؤ، چیف جسٹس عبید اللہ حسن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کا دباؤ، چیف جسٹس عبید اللہ حسن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبید اللہ حسن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب طلبہ تحریک، جو مظاہروں کی قیادت کر رہی تھی، نے چیف جسٹس کو عہدہ چھوڑنے کے لیے 2 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد آج سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کئی ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد 5 اگست کو عہدے سے مستعفی ہو کر بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ ان مظاہروں میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے، اور طلبہ رہنماؤں کی قیادت میں یہ احتجاجات جاری رہے۔
وزیر اعظم کے استعفے کے بعد، ڈاکٹر محمد یونس کو طلبہ کے مطالبے پر عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ دو روز قبل انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا، اور اب وہ بنگلہ دیش کی حکومت کے چیف ایڈوائز کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے ڈاکٹر یونس سے حلف لیا۔ اس تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، کاروباری شخصیات، اور سابق اپوزیشن پارٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ تاہم، شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کا کوئی نمائندہ تقریب میں موجود نہیں تھا۔

ڈاکٹر یونس نے حلف برداری کے موقع پر کہا کہ وہ آئین کی پاسداری، حمایت، اور حفاظت کریں گے اور خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

6 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

7 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

7 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

9 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

10 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

10 گھنٹے ago