برازیل میں طیارہ حادثہ،آبادی پر گر کر تباہ، تمام 62 افراد ہلاک
برازیل کے شہر ساؤ پالو کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں طیارے میں موجود تمام 62 افراد، جن میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو نے اس سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ ساؤ پالو کے ونہیڈو علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
طیارے نے دوپہر 12:30 بجے اڑان بھری تھی، لیکن 1:30 بجے کے قریب اس کا سگنل منقطع ہوگیا۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں حادثے کے بعد کے مناظر میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں، اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں تاکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…