مودی حکومت کا بنگلہ دیش میں بھارتی شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلہ
بھارتی حکومت نے بنگلہ دیش میں موجود بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ، امیت شاہ کے مطابق یہ کمیٹی بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنائی گئی ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے بارڈر حکام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
کمیٹی کی سربراہی بی ایس ایف کی مشرقی کمان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے، جو بنگلہ دیش میں بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے وہاں کے حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبا کے شدید احتجاج کے بعد، انہوں نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا تھا اور بھارت چلی گئی تھیں۔ ان کے ملک سے فرار ہونے کے بعد، بنگلہ دیش کے فوجی سربراہ نے عبوری حکومت کا اعلان کیا، جس کی سربراہی نوبیل امن انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کریں گے۔ جنرل وکیل الزمان نے کہا کہ یہ عبوری حکومت 15 اراکین پر مشتمل ہوگی، تاہم کابینہ کے ارکان کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔
یہ کمیٹی موجودہ صورتحال میں بنگلہ دیش میں موجود بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…