"لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی: غیر ملکی شہریوں کے لئے انخلاء کی ہدایات”
مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور کشیدگی کے پیش نظر کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، اور اردن نے اپنے شہریوں کو لبنان کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کی بنا پر فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
یہ صورتحال حماس کے پولیٹیکل سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ایران میں قتل کے بعد مزید خراب ہوئی ہے۔ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد حماس اور حزب اللہ نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد حالیہ دنوں میں امریکا اور حزب اللہ کے درمیان راکٹ حملوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث لبنان میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے صورتحال مزید خطرناک ہوگئی ہے۔ ان ممالک نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔