ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا ہے تاکہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جا سکے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ ہنگامی اجلاس اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوراً بعد منعقد کیا گیا تھا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران میں ہمارے مہمان کی شہادت ہوئی ہے اور اس کا بدلہ لینا ہماری ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں ایک میزائل حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا تھا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اپنی قیام گاہ پر واپس آئے تھے۔
حماس نے سوشل میڈیا پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔
ایرانی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا فوری اور موثر جواب دیا جا سکے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…