لائیڈ آسٹن: حملے کی صورت میں امریکا اسرائیل کا دفاع کرے گا
منیلا: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکا اپنے اتحادی کے دفاع میں میدان میں آئے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، لائیڈ آسٹن نے فلپائن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا جب ان سے ایران میں اسرائیل کے مبینہ حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں پوچھا گیا۔
لائیڈ آسٹن نے اسماعیل ہنیہ کی موت پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس معاملے پر مزید معلومات نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں اسرائیل کی کیسے حمایت کر سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ جنگ ناگزیر ہے اور سفارت کاری کے مواقع ہمیشہ موجود ہوتے ہیں۔
تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکا اپنے اتحادی کے دفاع کے لیے فوراً کارروائی کرے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا نے ابھی تک ایران میں اسرائیل کے مبینہ حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی موت پر کوئی رسمی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…