امریکی حکومت بھی کھربوں ڈالرکے قرضوں تلے ڈوب گئی
واشنگٹن: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا قرضہ تاریخ کی سب سے بلند سطح پر پہنچ چکا ہے، جو اب 35 کھرب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، امریکہ یوکرین جنگ پر بھاری رقوم خرچ کر رہا ہے۔ روسی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی حکومت کی جانب سے مزید 20 کروڑ ڈالر کی فوجی
امداد کے اعلان کے بعد، یہ پیسہ اگر پرامن مقاصد، ترقیاتی منصوبوں، اور امریکی سماجی و اقتصادی مسائل پر خرچ کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔اناتولی انتونوف نے مزید کہا کہ امریکی حکام یوکرین کی جنگ کے حوالے سے
پرانے خیالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ وہ 1991 کی سرحدوں پر مشتمل یوکرین کو دوبارہ قائم کر سکتے ہیں، حالانکہ اب یہ ممکن نہیں۔ روسی سفیر نے کہا کہ یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی جنگ کی صورت حال کو نہیں بدلے گی بلکہ صرف اسے طول دے گی، جس سے عام شہریوں اور فوجیوں کی اموات میں اضافہ
ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اسلحہ سازوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ان کا مفاد ملکوں اور عوام کے مفادات سے بالاتر ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…