ایران میں حملہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید
تہران: حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔
حماس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا، اور اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی جاں بحق ہو گیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، اور اس قاتلانہ حملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
اسماعیل ہانیہ 1962 میں غزہ کے شہر کے مغرب میں شطی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے تھے۔ غزہ جنگ کے دوران ان کے خاندان کے کافی افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ان کی شہادت سے حماس اور فلسطینی عوام کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…