Categories: ورلڈ

پاکستان مستقبل کی عالمی طاقتوں میں شامل امن کی سیاست کا وقت آگیا:ہنگری کے وزیراعظم کی پیشگوئی

پاکستان مستقبل کی عالمی طاقتوں میں شامل امن کی سیاست کا وقت آگیا:ہنگری کے وزیراعظم کی پیشگوئی

رومانیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے پیش گوئی کی ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور یہ تبدیلیاں ایشیا سے شروع ہو رہی ہیں۔
وکٹر اوربن نے کہا کہ مستقبل میں عالمی طاقت کا مرکز مغرب سے مشرق اور روس کی جانب منتقل ہوگا۔ آنے والی دہائیوں میں ایشیا دنیا کا اہم ترین مرکز بن جائے گا اور پاکستان، چین، بھارت، اور انڈونیشیا دنیا کی بڑی عالمی طاقتوں کے طور پر ابھریں گے۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ عالمی نظام کی تبدیلی 500 سالوں پر محیط رہی ہے، اور اب مغرب کی توقعات کے برعکس بہت سے ممالک روس کی حمایت کر رہے ہیں۔ چین، شمالی کوریا، ایران، اور بھارت سمیت ترکیہ بھی روس کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں، جبکہ مسلم دنیا بھی روس کو اتحادی سمجھتی ہے۔

وکٹر اوربن نے مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا دنیا کے اصل مسائل کو نہیں دکھاتا اور روس کو بڑا خطرہ قرار دینا ایک غلطی ہے۔ ان کے مطابق، روس کی قیادت منطقی انداز میں اپنے ملک کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کا رویہ حالات کو بہتر بنانے والا نہیں ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ امن کی سیاست کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال سے بھی سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اور یورپ کو ہوش سے کام لینا ہوگا، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

وکٹر اوربن نے کہا کہ اگر یورپ نے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے پہلے امن کی پالیسی نہ اپنائی تو اس کی تمام تر ذمہ داری یورپ پر ہی ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وکٹر اوربن مسلسل 14 سال سے ہنگری کے وزیراعظم ہیں اور اپنی پارٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago