ڈونلڈ ٹرمپ نے کمیلا ہیرس کے اسرائیل پر بیان کو توہین آمیز قرار دے دیا
فلوریڈا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کمیلا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیلا ہیرس کا بیان توہین آمیز ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی یہودی ان کو ووٹ کیوں دے گا۔
فلوریڈا میں بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کمیلا ہیرس دراصل دائیں بازو سے تعلق رکھتی ہے اور کمیلا نے سان فرانسسکو کو برباد کر دیا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہیرس واقعی تباہ کن ہیں اور انہیں تعمیر کا طریقہ نہیں آتا۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمیلا ہیرس کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں غزہ میں سیز فائر کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔
ملاقات کے بعد کمیلا ہیرس نے کہا کہ اب جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے، مگر یہ بھی اہم ہے کہ وہ کس طرح اس حق کو استعمال کرتا ہے۔ ہیرس نے مزید کہا کہ وہ غزہ میں شدید انسانی بحران کے بارے میں فکر مند ہیں اور اس پر خاموش نہیں رہیں گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…