اسرائیل غزہ پرکئے جانےوالے مظالم کوچھپانہیں سکتا،ترکیہ نے اسرائیل الزامات مسترد کردئیے
انقرہ: ترکیہ کے وزیرخارجہ نے اسرائیل الزامات کوغزہ جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش قراردے دیاہےانہوں نے کہاکہ اسرائیل ایسے الزامات لگاکرغزہ جنگ سے توجہ ہٹاناچاہتاہے اسرائیل الزامات کومستردکرتے ہیں یہ سراسرجھوٹ کاپلندہ ہےاسرائیل کے وزیرخارجہ نے ترکیہ پرحماس کواسلحہ اورمالی مدددینے کاالزام عائدکیاتھااورکہاتھاکہ اسرائیلی سکیورٹی سروس نے دہشت گردوں کے سیلزکوناکارہ بنادیاہے جنہیں ترکیہ میں موجودحماس ہیڈکوارٹرزسے ہدایات مل رہیں تھی جس کے جواب میں ترکیہ کے وزیرخارجہ نے کہاکہ اسرائیل جھوٹ اوربہتان بازی کی آڑمیں غزہ پرکئے جانےوالے مظالم اورجرائم کوچھپانے کی کوشش کررہاہے جوکبھی کامیاب نہیں ہوگی اورہم اسرائیل کے ترکیہ اورصدرکیخلاف ہونےوالے اسرائیلی پراپیگنڈاکوناکام بنائیں گے۔