متحدہ عرب امارات میں احتجاجی مظاہروں پر57بنگلہ دیشی شہریوں کوملک سے نکالنے کاحکم
ابوظبی: یواے ای نے غیر قانونی احتجاجی مظاہرے کرنے پر57 بنگلا دیشی شہریوں کو سزائیں سناتے ہوئے ملک بدرکرنے کاحکم جاری کردیاہےامن عامہ کونقصان پہنچانے کے الزام میں بنگلہ دیشی شہریوں کوسزائیں سنائی گئیں ہےبنگلہ دیشی تارکین وطن کوسزائیں ابوظہبی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے سنائیں۔
غیرقانونی احتجاج مظاہروں کی کال دینے اوردوسروں کواحتجاج پراکسانے پر3بنگلہ دیشی شہریوں کوعمرقیدکی سزاسنائی گئی اوراحتجاج میں شرکت کرنے پر53بنگلہ دیشیوں کو10سال قیدکی سزاء سنائی ہے1 بنگلا دیشی کو ملک میں غیر قانونی داخلے اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر11 سال قید کی سزا سنائی اور تمام سزا پانے والے ملزموں کی سزائیں مکمل ہونے پر عدالت نے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کاحکم دیاہےذرائع کے مطابق بنگلہ دیش حکومت کیخلاف یو اے ای میں احتجاج کرنے پرسزائیں سنائی گئیں