صدر بائیڈن کا 2024 صدارتی انتخابات سے دستبرداری اور کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا بیان میں، جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بقیہ مدت میں صدر کے طور پر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دیں گے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اس ہفتے قوم سے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کریں گے اور یہ فیصلہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ ان کے بیان کے مطابق، "آپ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔”
ذرائع کے مطابق، 81 سالہ بائیڈن پر ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا، خاص طور پر ری پبلکن حریف کے ساتھ مباحثے میں ان کی ناقص کارکردگی کے بعد۔
صدر بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے ساتھ ساتھ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے، جو ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گی۔
بتایا جا رہا ہے کہ بائیڈن نے اتوار کو اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کیا، حالانکہ ہفتے کی رات تک وہ صدارتی مقابلے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔ آج دوپہر کو انہوں نے اپنی ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈیموکریٹک قانون ساز اور پارٹی عہدیدار بائیڈن پر صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا دباؤ ڈال رہے تھے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…