ہندو تانترک کے علاج سے لڑکی کی حالت غیر، ہسپتال داخل
اڈیشا: بھارت کی ریاست اڈیشا میں ایک تانترک (جادو ٹونا کرنے والا) نے علاج کے دوران 19 سالہ بیمار لڑکی کے سر میں متعدد سوئیاں چبھا دیں۔ یہ واقعہ ضلع بھونیشور کے علاقے بولانگیر میں پیش آیا، جہاں ریشما بہیرا نامی لڑکی کو اس کے والدین علاج کی غرض سے تانترک سنتوش رانا کے پاس لے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنتوش رانا نے ریشما بہیرا کو ٹھیک کرنے کے لیے اس کے سر میں سوئیاں چبھا دیں، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر بھیما بھوئی میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
پولیس نے ریشما کے والدین کی شکایت پر ملزم تانترک سنتوش رانا کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ریشما بہیرا گزشتہ چار سال سے ایک پُراسرار بیماری میں مبتلا ہے اور اس کے والدین نے اس امید پر اسے تانترک کے پاس لے جایا تھا کہ وہ صحت یاب ہو جائے گی۔
ایف آئی آر کے مطابق، جب سنتوش رانا نے پہلی سوئی ریشما کے سر میں ڈالی تو وہ بے ہوش ہوگئی۔ اس کے بعد تانترک نے مزید سوئیاں چبھا دیں، جس کا علم لڑکی کے والدین کو گھر پہنچنے پر ہوا۔
ڈاکٹروں نے علاج کے دوران ریشما کے سر سے ایک سوئی نکال لی، تاہم ابھی بھی 10 کے قریب سوئیاں اس کے سر میں موجود ہیں۔ ریشما بہیرا نے الزام عائد کیا کہ تانترک اسے کمرے میں لے گیا اور ایک گھنٹے بعد باہر لایا، اور دعویٰ کیا کہ وہ ٹھیک ہو چکی ہے اور اسے گھر لے جائیں۔ گھر پہنچنے پر لڑکی کے سر میں متعدد سوئیاں موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔
پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…