Categories: ورلڈ

طلاق،طلاق،طلاق ،دبئی کے حکمران کی بیٹی نے سوشل میڈیاپرشوہرکی چھٹی کروادی

طلاق،طلاق،طلاق ،دبئی کے حکمران کی بیٹی نے سوشل میڈیاپرشوہرکی چھٹی کروادی

’’ پیارے شوہر‘‘آپ دیگر ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں میں آپ کوطلاق دیتی ہوں:شیخہ مہرہ کاپیغام

دبئی:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے خاوندشیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی ہے

شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیںانسٹاگرام پر اس نےاپنے شوہر شیخ منا بن محمد بن راشد بن منا آل مکتوم سے ’’طلاق‘‘ کا کھلم کھلا اعلان کیا ہے یہ اعلان اس جوڑے کے پہلے بچے کی پیدائش کے صرف 2ماہ بعد سامنے آیا ہے۔دبئی کی شہزادی نے لکھا ’’ پیارے شوہر‘‘آپ دیگر ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں میں اس کے ساتھ طلاق کا اعلان کرتی ہوںاور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں اور طلاق دیتی ہوں۔ اپنا خیال رکھیں۔ ’’آپ کی سابقہ بیوی۔ ‘‘
انسٹاگرام پرخبروائرل ہوتے ہی سوشل میڈیاپرہنگامہ برپاہوگیااوربہت سے لوگ اس خبرپرتبصرہ کرتے نظرآرہے ہیں، بہت سے لوگوں نے یہ نوٹ کیا کہ اس جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا اور اپنے پروفائلز سے ایک دوسرے کی تمام تصاویر حذف کر دیں کچھ لوگوں نے قیاس کیا کہ جوڑے نے ایک دوسرے کو بلاک کر دیا ہے جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ شیخہ مہرہ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہےایک صارف نے شہزادی کی’’جرات اور بہادری‘‘کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’یہ زندگی کا ایک مرحلہ ہے اور یہ اچھائی اور تلخی کے ساتھ جاری رہے گا اور زندگی کسی کیلئے نہیں رکتی۔

‘دریں اثناء، کسی نے پوچھا، یہ جوڑا گزشتہ سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا اور انہوں نے 12 ماہ بعد اپنی بیٹی کے جنم کی خوشیاں منائیں۔ محترمہ شیخہ مہرہ نے اپنے’’سب سے یادگار تجربے‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیدائش کیلئے اپنے ڈاکٹر اور ہسپتال کے عملے کی دیکھ بھال کے لئے شکر گزار ہیں۔

چند ہفتے قبل، شہزادی نے انسٹاگرام پر ایک پراسرار پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اپنی بچی کے ساتھ گلے ملتے ہوئے لکھا تھا، "صرف ہم دونوں۔” کیا یہ ممکنہ طور پر اندر ہی اندر پریشانی کی نشاندہی تھی؟شیخہ مہرہ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی بیٹی ہیں

وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور یو اے ای میں مقامی ڈیزائنرز پرجوش حمایتی ہیں۔ ان کے پاس یو کے کی ایک یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری ہے اور انہوں نے محمد بن راشد گورنمنٹ ایڈمنسٹریشن سے بھی کالج کی ڈگری حاصل کی ہے۔

web

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر

پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر پشاور: لاہور میں ہونے والے جلسے…

2 گھنٹے ago

افغانستان سے مذاکرات، علی امین گنڈاپور کی امیدوں پر پانی پھر گیا

افغانستان سے مذاکرات، علی امین گنڈاپور کی امیدوں پر پانی پھر گیا پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور…

2 گھنٹے ago

امتیابھ نے غلط تلفظ کی ادائیگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی

امتیابھ نے غلط تلفظ کی ادائیگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی ممبئی :بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن…

2 گھنٹے ago

بے اولاد خواتین کو معاشرہ کیسے دیکھتا ہے؟

بے اولاد خواتین کو معاشرہ کیسے دیکھتا ہے؟ ممبئی :ـمعروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ اور ممتاز اداکارہ…

3 گھنٹے ago

دفتری کام کا دباؤکم کرنے کے لئے بہترین طریقے

دفتری کام کا دباؤکم کرنے کے لئے بہترین طریقے دفتر کی روزمرہ زندگی میں مسلسل 8 سے 10 گھنٹے کام…

3 گھنٹے ago

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

14 گھنٹے ago