Categories: ورلڈ

امریکی صدر جو بائیڈن کوروناکا شکار ، صدارتی دوڑ سے باہر ہوسکتے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن کوروناکا شکار ، صدارتی دوڑ سے باہر ہوسکتے ہیں

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کی رات ڈیلاویئر واپس پہنچے جبکہ لاس ویگاس میں انتخابی مہم کے دوران ان کا کووڈ19 کا ٹیسٹ مثبت آیا 81 سالہ صدر، جن کا سیاسی مستقبل عمر سے متعلق خدشات کی وجہ سے خطرے میں ہے

بغیر ماسک کے ایئر فورس ون سے آہستہ آہستہ اترے، کئی بار رکے، اور پھر ریہوبوتھ لے جانے والی بلیک SUV کے اندر ماسک پہن لیا۔ وہ آہستہ آہستہ گاڑی میں بیٹھے، اس دوران کچھ مدد کی ضرورت بھی محسوس کی، پھر موٹرکیڈ روانہ ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، تین اعلیٰ کانگریسی ڈیموکریٹس کے ساتھ نجی بات چیت سامنے آئی ہے اور انہوں نے مبینہ طور پر بائیڈن کو ایک ہی مشورہ دیا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتے اور وقت آ گیا ہے کہ وہ دستبردار ہو جائیں۔

اسپیکر ایمرٹا نینسی پیلوسی نے نجی طور پر بائیڈن سے کہا کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست نہیں دے سکتے اور کانگریس میں ڈیموکریٹس کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔جیفریز نے اپنے ساتھیوں کو ملاقات کے بارے میں ایک خط لکھا لیکن گفتگو کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ایک ترجمان نے کہا کہ خط میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ خود ہی کافی ہے۔یہی بات رکن کانگرس ایڈم شِف نے بھی ہیمپٹنز میں ڈیموکریٹک ڈونرز سے ملاقات کے دوران بتایا کہ بائیڈن جیت نہیں سکتے۔‘اگرچہ انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونا صدر بائیڈن کا ذاتی فیصلہ ہے میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے
کہ وہ قیادت کی مشعل دوسرے کے حوالے کریں،اور اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ انتخابات میں شکست دینے کا موقع فراہم کریں۔صدر نے انتخابی دوڑ میں رہنے کے بارے میں عوامی طور پر اپنا موقف برقرار رکھا ہے نیٹ ورک نے ایک سینئر بائیڈن مشیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر انتخابی امیدوں کو ترک کرنے کے خیال کے بارے میں ‘زیادہ موافق’ ہو گئے ہیںاب وہ مشیروں سے پوچھتے ہیں کہ کیا انہیں یقین ہے کہ نائب صدر کملا ہیرس جیت سکتی ہیں۔

انہیں یہ فیصلہ کرنے کے لئے کچھ اور وقت بھی مل جائے گا۔جوبائیڈن کے پاس ریہوبوتھ بیچ میں اپنے گھر میں کووڈ آئیسولیشن کے دوران اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں سوچنے کا وقت بھی ہوگا۔اس ہفتے ایک انٹرویو میں بائیڈن نے کہا کہ وہ صرف اس صورت میں دوڑ سے دستبردار ہوں گے اگر ڈاکٹرز نے انہیں ایسا مشورہ دیا اور کوئی طبی وجہ جو اسے ضروری بناتی ہو۔انہوں نے پہلے کہا تھا کہ صرف ‘خداوند بزرگ و برتر’ انہیں 2024 کی دوڑ سے نکال سکتا ہے۔ یہ تیسری بار ہے جب بائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بائیڈن نے حامیوں کو ایک فنڈ ریزنگ ای میل میں ‘میں بیمار ہوں’ کا پیغام بھیجا۔ ’’میرا کووڈ مثبت ٹیسٹ آیا ہے لیکن میرے بارے میں زیادہ پریشان نہ ہوں۔میں بالکل ٹھیک ہوں اور میں ابھی بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے امیر ساتھیوں کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے پرعزم ہوں میرے ساتھ کھڑے رہنے کا شکریہ‘‘۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

10 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

13 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

14 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

17 گھنٹے ago