مکیش امبانی بدستور ایشیا کے سب سے امیر شخص، گوتھم اڈانی دوسرے نمبر پر
نئی دہلی: جولائی 2024 کے ماہ میں ایشیا کے دس امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں بھارت کے معروف صنعتکار مکیش امبانی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 1 کھرب 22 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ دوسرے نمبر پر اڈانی گروپ کے مالک گوتھم اڈانی ہیں جن کے اثاثے 85 ارب 70 کروڑ ڈالر ہیں۔
تیسرے نمبر پر انڈونیشیا کے کاروباری پرجوگو پانگسٹو ہیں، جن کے اثاثے 61 ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں۔ چین سے تعلق رکھنے والے ژونگ شانشن، جو ای کامرس انڈسٹری نان گفو اسپرنگ کے مالک ہیں، 59 ارب 30 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
پانچویں نمبر پر ٹک ٹاک کمپنی کے مالک کولن ژینگ ہوانگ ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 50 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔ چھٹے نمبر پر چینی شہری ژانگ یمنگ ہیں، جن کے اثاثے 43 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں۔
ساتویں نمبر پر سویتری جندال اینڈ فیملی ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 41 ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔ آٹھویں نمبر پر چین کے ما ہوٹینگ ہیں، جن کے اثاثے 40 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں۔
نویں نمبر پر جاپان کے تاداسی یانی اینڈ فیملی ہیں، جن کے اثاثے 30 ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں، جبکہ دسویں نمبر پر ہانگ کانگ کے لی کا شنگ ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 35 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔
یہ فہرست ایشیا کی معیشت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور ترقی کی عکاس ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…