فائرنگ سے کان زخمی، گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں: ٹرمپ
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک حملے کے دوران زمین پر گرنے سے ان کے بازو میں شدید چوٹیں آئیں۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ ریلی کے دوران کی گئی فائرنگ سے ان کا کان زخمی ہوا اور جب امریکی سکیورٹی اہلکار ان کی حفاظت کے لیے آئے تو ٹکر سے ان کے جوتے اتر گئے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ فائرنگ کے بعد ریلی کے شرکا سے بات جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن حالات کے پیش نظر انہیں وہاں سے جانا پڑا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوراً گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سابق صدر نے ریلی کے شرکا کی پرسکون رہنے پر تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ریپبلکن حامی کی آخری رسومات میں شرکت کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ 14 جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے اور ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ حملہ آور کو فوری طور پر مار دیا گیا تھا۔