Categories: ورلڈ

قاتلانہ حملے میں زخمی ٹرمپ کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

قاتلانہ حملے میں زخمی ٹرمپ کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

ملواکی: قاتلانہ حملے میں زخمی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کیلئےپہنچ گئے جہاں انہیں باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابقٹرمپ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں شرکت کیلئے ملواکی پہنچے ہیں۔ چار روزہ کنونشن میں سیاسی کارکنان اور مندوبین شرکت کریں گے۔کنونشن میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اب پہلے سے زیادہ متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ہفتے کی شام پینسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزر گئی تھی اور وہ زخمی ہو گئے تھے ۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago