امیر مردوں کو پھنسانے کے طریقے بتانی والی خاتون کے چرچے
ہر عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی جس مرد سے ہو وہ نہ صرف اس کا احساس کرنے والا ہو بلکہمالی اعتبار سے مضبوط ہو بھی۔ خواتین کی اس خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے چین میں ایک خاتون نے اس کام کو اپنے کاروبار کے لئے استعمال کیا جس سے وہ کروڑوں روپے کمارہی ہیں۔
چین کی ایک متنازع شخصیت جنہیں ‘لو گرو کے نام سے جانا جاتا ہے انہوں نے اپنی غیرمعمولی حکمت عملیوں اور مالی مشوروں کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور مقبولیت حاصل کی ہے۔
وہ خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کا طریقہ سکھا کر سالانہ 163 کروڑ روپے سے زائد رقم کمارہی ہیں۔ یہ مشورے وہ آن لائن فراہم کرتی ہیں۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق ‘لو گرو نے ایک سال میں 142 ملین یوآن (تقریباً پانچ ارب 43 کروڑ 67 لاکھ روپے) سے زائد کی کمائی کی ہے۔
‘لو گرو نے اپنی ویڈیوز اور لائیو سٹریمز کے ذریعے خواتین کو سکھایا ہے کہ کیسے رومانوی تعلقات کو مالی فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق، ’’تمام رشتے بنیادی طور پر فائدے کے ساتھ جڑے ہوتے ہیںاس لئے ہر چیز کو اپنے فائدے اور خود کو بااختیار بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔‘‘
ان کی ون آن ون مشاورت کی فیس 155 ڈالر (43,027 روپے) ہے جبکہ ان کے سب سے مشہور کورس ‘قابل قدر رشتے کی قیمت 517 ڈالر (143,517 روپے) رکھی گئی ہے۔ مزید برآں، ان کے پرائیویٹ کونسلنگ پیکجز کی لاگت ہر ماہ 14 سو ڈالر (388,635 روپے) سے زیادہ ہے۔
‘لو گرو صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ورک شاپس اور سیمینارز بھی منعقد کیے ہیں جہاں انہوں نے ڈیٹنگ کی حکمت عملیوں پر گہرائی سے روشنی ڈالی ہے۔ تاہم، ان کے طریقوں نے تنازعات کو جنم دیا ہے اور بہت سے لوگ انہیں رومانوی تعلقات میں غیراخلاقی یا دھوکہ دہی سمجھتے ہیں۔
چینی ویب سائٹ ویبو نے ‘لو گرو پر غیراخلاقی تعلقات کے خیالات اور غلط اقدار کو فروغ دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم، ‘لو گرو’ نے اب اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور صارفین کو راغب کرنے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹلیجنس) کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…