Categories: ورلڈ

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا دی سمپسنز کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی؟

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا دی سمپسنز کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی؟

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں پیش آیا، جہاں ٹرمپ ریلی کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا مشہور امریکی اینیمیٹڈ سیریز "دی سمپسنز” نے اس واقعے کی پیش گوئی کی تھی؟ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کئی پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "دی سمپسنز” کی ایک قسط میں ٹرمپ پر حملے کی پیش گوئی کی گئی تھی، جس میں ٹرمپ کی مشابہت والا کارٹون کردار دکھایا گیا ہے جو اسٹیج پر تقریر کر رہا ہے اور پھر ایک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا دی سمپسنز کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی؟

ان دعووں پر بعض صارفین اسے مزاحیہ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض اسے حقیقت سمجھ رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا دی سمپسنز کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی؟

دوسری جانب، حملہ آور کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں اسے ایک عمارت کی چھت پر دیکھا جا سکتا ہے اور گولیاں چلنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ سیکریٹ سروس اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر ہلاک کر دیا۔

ایف بی آئی نے حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے کی ہے جو ریاست پینسلوینیا کا رہائشی ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

5 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

5 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

7 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

7 دن ago