ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ بال بال بچ گئے حملہ آور مارا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش گولی کان کو چھو کر گزر گئی

پنسلوانیا: سابق امریکی صدر اور رپبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکرٹ سروس کے ایجنٹس نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی انہیں فوری طور پر اسٹیج سے حفاظتی حصار میں لے لیا۔

فائرنگ کے بعد بنائی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دائیں کان کو ہاتھ لگایا اور نیچے بیٹھ گئے۔ سیکرٹ سروس کے ایجنٹس نے انہیں فوراً گاڑی میں بٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ٹرمپ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ سوشل’ پر ٹرمپ نے بتایا کہ گولی ان کے کان کے اوپری حصے کو چھو کر گزری۔ انہوں نے لکھا، "مجھے فوراً ہی پتا چل گیا تھا کہ کچھ غلط ہوا ہے۔ گولی کی سیٹی کی آواز آئی اور جلد کو چیرتی ہوئی گولی نکل گئی۔ کافی خون بہہ گیا تو مجھے پتا چلا کہ یہاں ہوا کیا ہے۔”

ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر ٹھیک ہیں اور مقامی میڈیکل سینٹر میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کان سے خون بہہ رہا تھا جب انہیں سیکرٹ سروس کے ایجنٹس اپنے ساتھ لے جا رہے تھے۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی کے مطابق ان کے ایجنٹس نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر ہلاک اور دو زخمی بھی ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور ایک رائفل سے لیس تھا اور اس نے ریلی کے مقام سے سینکڑوں میٹر دور سے گولیاں چلائیں۔ حملے کی تحقیقات قاتلانہ حملے کی کوشش کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

انتھونی گگلیلمی نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات ایف بی آئی کی نگرانی میں جاری ہیں۔ ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم حملے کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ سپیشل ایجنٹ کیون روجک نے کہا کہ تفتیش کار حملہ آور کی شناخت کے لیے ڈی این اے کا سہارا لے رہے ہیں۔

فائرنگ کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کا آغاز ہی کیا تھا اور وہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر تنقید کر رہے تھے۔ فائرنگ کے بعد سیکرٹ سروس کے ایجنٹس نے فوری طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسٹیج سے ہٹا کر ایک گاڑی میں منتقل کر دیا۔

ریلی میں موجود افراد نے بتایا کہ گولیاں اسٹیج کے دائیں جانب واقع ایک منزلہ عمارت سے چلائی گئیں۔ ایک عینی شاہد، گریگ، نے بتایا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیج پر آنے سے پانچ منٹ قبل ایک مشتبہ شخص کو عمارت کی چھت پر رینگتے ہوئے دیکھا تھا اور پولیس کو اطلاع دی تھی۔

حملہ آور کو موقع پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

ایک اور عینی شاہد، جیسن، نے بتایا کہ انہوں نے پانچ گولیوں کی آواز سنی اور سیکرٹ سروس کے ایجنٹس کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا۔ فائرنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کھڑے ہو کر اپنا مکا لہرایا اور کچھ باتیں کیں۔

ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس مل کر اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کی مکمل تفصیلات اور وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

20 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago