امریکی صحافی کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق میتھو ملر سے سوال
واشنگٹن: ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں کام کرنے والے صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران محفوظ ماحول میسر ہو۔
وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ پاکستان کے صحافی ارشد شریف کینیا گئے تھے جہاں ان کا قتل کردیا گیا۔ میرے والد نے بھی ساڑھے نو سال کا لمبا عرصہ جیل میں گزارا اس لئے میں اپنے صحافی دوستوں کے بارے میں بہت فکر مند رہتا ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کینیا کی عدالت نے مقتول صحافی کو انصاف دے دیا لیکن پاکستان عدالت سے ارشد شریف کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔
صحافی نے میتھیو ملر سے پوچھا کہ کیا آپ پاکستان عدلیہ اور سیاستدانوں کو اتنا کہہ سکتے ہیں کہ صحافیوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں اور انہیں کام کرنے کے لئے ایک محفوظ ماحول فراہم کریں۔
ترجمان میتھیو ملر نے صحافی کے جواب میں کہا کہ میں اس کیس سے اچھی واقف نہیں ہوں اس لیے اس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…