غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ سکتی ہے: لینسٹ رپورٹ

غزہ میں ہلاکتوں کی اصل تعداد 1 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ سکتی ہے لینسٹ رپورٹ:
غزہ کی موجودہ صورت حال پر عالمی سطح پر مشہور تحقیقی جریدے لینسٹ نے ایک اہم رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے، مگر اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے
تحقیقی رپورٹ کے مطابق غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی میں سے 8 فیصد افراد جنگ کا نشانہ بنے ہیں، جن میں خواتین اور معصوم بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار 200 سے زیادہ ہے، تاہم خوراک کی تقسیم کے نیٹ ورکس اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کی وسیع تباہی کی وجہ سے اموات کی حقیقی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

لینسٹ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کو بھی مالی امداد میں نمایاں کٹوتیوں کا سامنا ہے۔ اس مشکل صورت حال کی وجہ سے غزہ میں بالواسطہ اموات کی تعداد براہ راست اموات سے تین سے پندرہ گنا زیادہ ہو سکتی ہیں۔

یہ اعداد و شمار غزہ کی موجودہ صورت حال کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں اور انسانی بحران کی ایک بھیانک تصویر پیش کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی ہوگی تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago