Categories: ورلڈ

روس کا اپنی فوج سے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

روس کا اپنی فوج سے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ماسکو: روسی فوج نے اپنے ہاں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران دو بھارتی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی درجن جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان پھنسے ہوئے بھارتیوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں دھوکہ دہی کے ذریعے جنگ میں لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ نریندر مودی دو روزہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے روسی صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں اس موضوع پر بات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 24 بھارتی شہریوں کو ایجنٹس نے نوکریوں کا جھانسہ دے کر روس لایا اور انہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا۔ روسی حکومت نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کرنے اور ان کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

3 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

4 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago