Categories: ورلڈ

ممبئی میں بارش نے تباہی مچا دی، 50 پروازیں منسوخ

ممبئی میں بارش نے تباہی مچا دی، 50 پروازیں منسوخ

30 لاکھ سے زائد افراد ریلوے، بجلی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے محروم

نئی دہلی: ممبئی میں گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 315 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 50 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور ٹرین سروس معطل ہونے سے ہزاروں افراد ریلوے اسٹیشنوں پر پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل بارشوں نے ممبئی میں جل تھل ایک کر دیا ہے۔ مضافاتی علاقوں پالگھر، تھانے، اور رائے گڑھ میں 30 لاکھ سے زائد افراد ریلوے، بجلی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

امدادی کارروائیوں کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکاروں نے کشتیوں اور لائف جیکٹس کے ذریعے مہاراشٹر کے علاقے میں 49 اور پالگھر میں 16 دیہاتیوں کو محفوظ بنایا۔

موسم کی خرابی کے باعث سمندر میں بھی طغیانی ہے اور دوپہر 2 بجے لہریں 4.4 میٹر بلند ہو گئیں۔ ممبئی کے ساحلی اور مضافاتی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

ممبئی میں بارش کے باعث 50 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور جگہ جگہ بل بورڈز اور درخت اکھڑے پڑے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ ممبئی کے میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

5 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

6 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

6 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

8 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

9 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

9 گھنٹے ago