Categories: ورلڈ

برطانوی وزیراعظم کا پہلی پریس کانفرنس میں اہم اعلان ،ووٹرز کے دل جیت لئے

برطانوی وزیراعظم کا پہلی پریس کانفرنس میں اہم اعلان ،ووٹرز کے دل جیت لئے

لندن:برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی پہلی پریس کے دوران انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ پورا کر کے ووٹرز کے دل جیت لئے

برطانوی وزیراعظم کا تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ناکام منصوبے کے تحت صرف ایک فیصد غیر قانونی تارکین وطن کم ہونگے۔

اس فیصلے سے عدالتی جنگ کے خاتمہ کے ساتھ برطانیہ کو آئندہ سال اور 2026 کے دوران 50 ملین یورو کی بچت ہوگی۔

برطانوی وزیراعظم کا پہلے دن سے یہی موقف رہا ہے کہ سیاسی پناہ لینے میں ناکام افراد کو روانڈا نہیں بلکہ ان کے آبائی وطن بھیجنا چاہیے۔

روانڈا منصوبہ سابق حکمران جماعت کا تھا جس کے تحت تارکین وطن کو 5 سال کے لئے روانڈا بھیجا جانا تھا۔ روانڈا بھیجنے کے بعد 5 سال کے دوران اس بات کو جائزہ لیا جانا تھا کہ ان کے اپنا ملک چھوڑنے کی وجوہات من گھڑت تو نہیں۔

اگریہ تارکین وطن 5 سالوں میں حکام کو پناہ حاصل کرنے کی محکم وجوہات کا یقین دلانے میں کامیاب ہوجاتے تو منصوبے کے تحت انہیں روانڈا سے واپس پناہ گزین کا درجہ دے کر برطانیہ لایا جانا تھا۔

اگر یہ تارکین وطن ایسا کرنے میں ناکام ہو جاتے تو پھر انہیں روانڈا یا کسی تیسرے ملک میں پناہ کی درخواست دینا پڑتی۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago