اسرائیلی عوام نے غزہ جنگ میں اپنے ملک کی شکست تسلیم کرلی
اسرائیل عوام نے غزہ جنگ میں اپنے ملک کی شکست کا اعتراف کر لیا۔ 68 فیصد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں فتح سے کوسوں دور ہے۔
اسرائیل کی عوام اس کا اعتراف کرنے پر مجبور ہےکہ فلسطین کی جہادی تنظیم حماس اپنے سے کئی گناہ طاقتور ملک اسرائیل کو گھٹنوں پر لے آئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی طرف سےکرائے گئے سروے کے مطابق دو تہائی سے زیادہ اسرائیلی عوام کا موقف ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے زیادہ یرغمالیوں کی واپسی ضروری ہے۔
یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کی جانب سے مذاکرات کی تجویز قبول کرنے کے بعد موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے گزشتہ روز قطر کا دورہ کرکے معاہدے کیلئے بات چیت کو حتمی شکل دی ہے ۔
جنگ اب تک ختم کیوں نہ ہو سکی ؟54 فیصد افراد نے جواب میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سیاست کو جنگ نہ ختم ہونے کی وجہ قرار دیا جبکہ 34 فیصد کی رائے یہ تھی کہ اس کی وجہ سیاست نہیں بلکہ آپریشنل معاملات ہیں۔
سروے میں 68 فیصد اسرائیلیوں کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے عوام سے جنگ جیتنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اسرائیل فتح سے بہت دور ہے۔
سروے سے پتہ چلا کہ نیتن یاہو اسرائیل میں اس وقت ایک ناپسندیدہ ترین شخصیت بن چکے ہیں اور ان کی مقبولیت بھی تقریباً ختم ہو چکی ہے
سروے میں 43 فیصد شہریوں کی رائے تھی اسرائیل میں فوری عام انتخابات کروائے جائیں جبکہ 29 فیصد کا کہنا تھا کہ انتخابات غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد کروائے جائیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…