مسعود پزیشکیان نے ایران کے صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کر لی۔ انہوں نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل سعید جلیلی نے ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکا تھا، جس کے بعد رن آف الیکشن میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں پزیشکیان نے کامیابی حاصل کی۔ایرانی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ 69 سالہ مسعود پزیشکیان نے صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے، جو کہ ان کے مدمقابل سعید جلیلی کے ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹوں سے زیادہ ہیں
مسعود پزیشکیان ایک ماہر ہارٹ سرجن ہیں اور ایران کی دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کے وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر پانچ بار خدمات انجام دی ہیں اور ایک بار نائب صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔
مسعود پزیشکیان کی پیدائش ایران کے علاقے ماہ آباد میں ہوئی۔ انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے تبریز یونیورسٹی سے طب کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی زندگی میں 1994 میں ایک بڑا سانحہ پیش آیا جب ایک کار حادثے میں ان کی بیوی اور ایک بچے کی موت ہو گئی۔ اس المیے کے بعد، پزیشکیان نے اپنے دو بیٹوں اور بیٹی کی پرورش اکیلے کی اور دوبارہ شادی نہیں کی۔
پزیشکیان مغربی ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں اور ان کی جیت کو ملک میں اصلاحات اور بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کی امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکا تھا، جس کے باعث رن آف الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں پزیشکیان نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات مئی میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کے بعد منعقد ہوئے۔ 28 جون کو ہونے والے پہلے مرحلے میں 4 امیدواروں میں سے کوئی بھی 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔ اس مرحلے میں ووٹنگ کی شرح 40 فیصد رہی، جو 1979 کے بعد سب سے کم تھی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…