Categories: ورلڈ

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حامیوں کا احتجاج

سڈنی: آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ ہم اسرائیل کی جارحیت کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے اور اس کی بربریت کے خلاف مزاحمت اور احتجاج جاری رکھیں گے۔
فلسطینیوں کے حامی مظاہرین آسٹریلیا میں پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور آزادی کے حق میں بینرز لہرا دیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے آزادیٔ فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
بعد ازاں چند مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی چھت پر پہنچ کر فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بینیرز لہرا دیے۔ مطاہرین نے پارلیمنٹ کی چھت پر شدید نعرے بازی کی۔
دوسری جانب اپوزیشن ہوم افیئرز کے ترجمان جیمز پیٹرسن نے اس واقعے کلی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف دنیا بھر میں صیہونی ریاست کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں جن میں بین الاقوامی جامعات کے طلبا سب سے آگے ہیں۔

Tags: ا
web

Recent Posts

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

39 منٹ ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

2 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

2 گھنٹے ago

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار لاہور: حکومت ہزاروں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اور…

2 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

2 گھنٹے ago

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟ عالمی شہرت یافتہ تقابلِ ادیان…

2 گھنٹے ago