موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خطرناک سمندری طوفان آسکتے ہیں:اقوام متحدہ
اقوامِ متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی کی بد تر ہوتی صورتِ حال کے دوران سمندری طوفانوں کے ایک خطرناک سیزن اور اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
عالمی ادارے نے سمندری طوفانوں کے حوالے سے بھی رواں سال کو غیر معمولی قرار دیا ہے جس کی جھلک بیرل نامی سمندری طوفان کی شدت کی صورت میں سامنے آئی ہے جس نے متعدد کیریبین جزیروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے ڈبلیو ایم او نے انتباہ کیا ہے کہ سمندر کی سطح کے ریکارڈ بلند درجۂ حرارت کے باعث یہ سال بحر اوقیانوس، کیریبین اور وسطی امریکہ کے لیے سمندری طوفانوں کے حوالے خطرناک ہوگا۔ڈبلیو ایم او کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کو بیریٹ نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے سالوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے صرف ایک سمندری طوفان کی ضرورت ہے۔کو بیریٹ کے مطابق سال 2017 میں ماریا نامی سمندری طوفان نے کیریبین جزیرے ڈومینیکا کو اس کی مجموعی پیداوار کا 800 فی صد نقصان پہنچایا تھا۔
اقوامِ متحدہ نے کیٹیگری پانچ کے بیرل نامی سمندری طوفان سے کیریبین کے جزیروں میں تباہی سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…