مہاراشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک مسلمان شہری کا گھر پاک بھارت میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگانے کے الزام میں گرا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ کو ایک مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی پر دیکھا۔ میچ کے دوران مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر ایک مقامی شخص نے ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام لگا دیا۔
رپورٹس کے مطابق، واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کے گھر پر حملہ کر کے اسے منہدم کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا گیا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔