بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10ویں جماعت کی طالبہ گزشتہ روز اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے قریب دل کا دورہ پڑا جسے وہ برداشت نہ کر پائی۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبہ کی عمر 16 سال تھی، بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی، بعد ازاں دوسرے اسپتال بھی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بنگلورو میں کدوگوڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق لڑکی کی شناخت اونتیکا چورسیا کے نام سے ہوئی ہے جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی نے والدہ کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کے کہنے پر انتہائی قدم اٹھایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھتی تھی اور حال ہی میں اس کے ایک ٹیسٹ میں کم نمبر آئے تھے جبکہ 15 فروری سے سالانہ امتحانات شروع ہونے والے تھے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل…
مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ 32 ہزار 169 زائرین نے حاضری دی، جن میں لاکھوں زائرین…
کراچی: عدالتی احکامات کے تحت مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی آج ہوگی، جس کا مقصد وجہ موت کا تعین اور…
قصور: رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ہائی روف وین نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں…
لاہور: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک شخص کو خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش…
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، آج ہونے والے…