ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے موجودہ تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے اختتام پر 9 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی اخبار عکاظ کے مطابق، وزارت تعلیم نے تعلیمی سال 2025 کے دوسرے سمسٹر کے اختتام پر یومِ تاسیس اور موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام اسکول 21 فروری (جمعہ) سے یکم مارچ (ہفتہ) تک بند رہیں گے۔ درس و تدریس کا سلسلہ 2 مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔
اس سے قبل وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران اسکول کے اوقات بھی جاری کیے تھے، جن کے مطابق صبح کی شفٹ 9 بجے سے شروع ہوگی۔ دوپہر کی شفٹ 1 بجے سے ہوگی جبکہ تیسری شفٹ رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔
وزارت تعلیم نے اس موقع پر ای ایجوکیشن سسٹم "نور” میں درج شدہ تمام مضامین کی اصلاح، نگرانی اور جائزہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور طلبہ کے نتائج کے فوری اعلان پر بھی زور دیا ہے۔ سیکنڈری اسکول کے امتحانات کے دوسرے دور کے شیڈول کو نور سسٹم میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور پرائمری اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے غیر حاضر طلبہ کے لیے متبادل امتحانات کا شیڈول تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔