کیلیفورنیا: ایپل اپنے کم قیمت اور جدید آئی فون SE 4 کو 19 فروری کو متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، جو سال کا سب سے سستا آئی فون ہوگا۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ایکس (ٹوئٹر) پر اشارہ دیا کہ "صارفین ہماری فیملی کے نئے رکن سے ملنے کے لیے تیار ہوجائیں”۔ اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کون سی ڈیوائس لانچ ہو رہی ہے، لیکن 19 فروری کو ایک بڑی اعلان کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
یک ہونے والی تفصیلات کے مطابق پہلی بار ہوم بٹن کے بغیر آئی فون SE سیریز کا فون آئے گا، جس کا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا ہوگا۔ فون میں 6.1 انچ کا OLED ڈسپلے، چہرے کی شناخت کے لیے Face ID کی سپورٹ، 48MP بیک کیمرا، 24MP فرنٹ کیمرا نصب ہو گا۔ پہلی بار SE سیریز میں USB-C چارجنگ پورٹ کے ساتھ لانچ ہو گا اس کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر پہلی بار ایپل کا اپنا تیار کردہ موڈیم بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ اس فون کو اب تک کا سب سے سستا آئی فون تصور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق19 فروری باضابطہ لانچ متوقع ہے اس سے پہلے اس حوالے مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔