کیلیفورنیا: ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) نے اپنا جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ماڈل "گروک 3” متعارف کرادیا، جسے دنیا کا سب سے اسمارٹ اور تیز رفتار چیٹ بوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ گروک 3 کا کوئی مقابلہ نہیں
ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "گروک 3 پہلے سے زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ہے، اور اسے طویل تربیت دی گئی ہے۔” یہ ماڈل آپ کا وقت بچانے میں مدد دے گا، جو کام ویب پر 1 گھنٹے میں ہوتا تھا، اب 10 منٹ میں ممکن ہوگا۔ یہ سابقہ ماڈل "گروک 2” سے 10 گنا زیادہ طاقتور ہے۔ دیگر چیٹ بوٹس جیسے ChatGPT-4o، Google Gemini 2 Pro، اور DeepSeek V3 سے بہتر کارکردگی ہو گی۔ اسے xAI کے سپر کمپیوٹر "Colossus” پر تیار کیا گیا جو دنیا کے چند بڑے سپر کمپیوٹرز میں سے ایک ہے اور یہ مسلسل اپڈیٹس کے ذریعے روزانہ بہتر ہوتا رہے گا۔
xAI نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی "گروک 3 منی” بھی لانچ کیا جائے گا، جو کہ محدود فیچرز کے ساتھ آئے گا اور گروک 2 کے مقابلے میں زیادہ برق رفتاری سے جوابات دے گا گروک 3 صرف "ایکس” کے پریمیئم پلس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جنہیں ماہانہ 22 ڈالر فیس ادا کرنی ہوگی۔ کمپنی نے ایک نیا "سپر گروک سبسکرپشن” بھی متعارف کرایا ہے، جس کی ماہانہ فیس 30 ڈالر ہوگی۔