Categories: ورلڈ

سوئیڈن: اوریبرو کے اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، رِسبیرگسکا اسکول میں یہ واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً 11:30 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے۔ اس وقت اسکول میں طلبہ کی تعداد کم تھی کیونکہ بیشتر طلبہ امتحان کے بعد جا چکے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ دہشت گردی سے منسلک نہیں لگتا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فائرنگ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انتظامیہ کے مطابق پانچ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے ایک کو معمولی زخم آئے۔ چار زخمیوں کی سرجری کی گئی، جن میں سے دو کی حالت مستحکم ہے اور ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور مقامی حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کے محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔

MYK News

Recent Posts

لاہور: لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز نے شمع آزادی روشن کی

لاہور میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی خصوصی تقریب منعقد کی…

40 منٹ ago

بیوی شوہر کا گردہ فروخت کرکے آشنا کے ساتھ فرار

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہاوڑہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر…

56 منٹ ago

پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا ہے…

5 گھنٹے ago

وفاق کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو…

5 گھنٹے ago

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ کیوی کھلاڑی نجی ایئر لائن…

8 گھنٹے ago

پنجاب حکومت کا مستحق خاندانوں کے لیے بڑا اعلان

  صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو…

17 گھنٹے ago