غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، رِسبیرگسکا اسکول میں یہ واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً 11:30 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے۔ اس وقت اسکول میں طلبہ کی تعداد کم تھی کیونکہ بیشتر طلبہ امتحان کے بعد جا چکے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ دہشت گردی سے منسلک نہیں لگتا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
فائرنگ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انتظامیہ کے مطابق پانچ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے ایک کو معمولی زخم آئے۔ چار زخمیوں کی سرجری کی گئی، جن میں سے دو کی حالت مستحکم ہے اور ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور مقامی حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کے محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔