ٹرمپ کے بعد میلانیا نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی تھی، لیکن حیرت انگیز طور پر ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئیں اور ایک دن بعد اپنی کرپٹو کرنسی کا اعلان کر دیا۔
میلانیا ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بتایا کہ انہوں نے "آفیشل میلانیا میم” کے نام سے ایک کرپٹو کرنسی لانچ کی ہے، جو سولانا بلاکچین پر مبنی ہے اور اس کی ٹریکنگ بھی اسی پلیٹ فارم سے کی جاتی ہے۔
کرپٹو کرنسی کی مالیت کے حوالے سے کوائن مارکیٹ کیپ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ٹرمپ کی میم کوائن کی کُل مارکیٹ ویلیو تقریباً 12 ارب ڈالر ہے، جبکہ میلانیا کی کرپٹو کرنسی کی قیمت 1.7 بلین ڈالر کے قریب ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، جو ماضی میں کرپٹو کرنسی کو ایک فراڈ اور دھوکہ قرار دیتے رہے ہیں، اب ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے نہ صرف مثبت رویہ اختیار کر چکے ہیں بلکہ 2024 کی صدارتی مہم میں کرپٹو کرنسی کو بطور عطیہ قبول کرنے والے پہلے صدارتی امیدوار بھی بن چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیانات میں کہا کہ وہ ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک اسٹریٹجک بٹ کوائن ذخیرہ قائم کریں گے اور مالیاتی ریگولیٹرز کو مقرر کریں گے جو کرپٹو کرنسی کے حوالے سے زیادہ موافق رویہ اختیار کریں گے۔
کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم "کوائن بیس” کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، جو مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
اگر آپ ایک گھنٹہ تک پلکیں نہ جھپکائیں تو آپ کی آنکھوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ ہم میں سے اکثر…
روزانہ دودھ پینے کے فائدے، کینسر سے بچاؤ کا اہم ذریعہ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، روزانہ…
حکومت اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ کو بھی انتظامی امور سے دور رہنا چاہیے: وزیر قانون وفاقی…
سپریم کورٹ نے سنگین غفلت پر ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو عہدے سے ہٹا دیا سپریم کورٹ نے اہم مقدمے کی…
5 ارب کے پاکستانی آم خریدنے والا ملک کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں پاکستانی آم، جسے "پھلوں کا بادشاہ" کہا جاتا…
لاہور:پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں…