اسرائیل کی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی

غزہ:اسرائیل کی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ یہ منظوری سکیورٹی کابینہ کی سفارش کے بعد دی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سیکیورٹی کابینہ نے جمعہ کو حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس کے بعد ہفتے کی صبح مکمل کابینہ کے اجلاس میں معاہدے کی حتمی منظوری دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، یہ معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہوگا۔
معاہدے کے تحت، حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرے گا، جب کہ اسرائیل فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوب کے دباؤ کے تحت اسرائیلی حکومت نے معاہدہ منظور کیا، حالانکہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے پہلے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، حماس کی قید سے رہائی پانے والے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے 95 فلسطینیوں کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کے تبادلے کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔ اسرائیلی کابینہ میں سخت گیر عناصر نے اس معاہدے کی مخالفت کی، مگر بین الاقوامی ثالثوں کی کوششوں کے باعث معاہدہ ممکن ہوا، اور حکومت نے اس کی حتمی منظوری دے دی۔

 

News Tv

Recent Posts

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا فیصلہ کر لیا، پانچ اہم وزارتیں شامل

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے چوتھے مرحلے میں وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیف غربت و…

19 منٹ ago

رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک رہنے کا امکان ہے:آئی ایم ایف

اسلام آباد :آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ رواں…

25 منٹ ago

سردی کے شوقین افراد کے لئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

لاہور:سردی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں جلد ہی بادلوں کی آمد متوقع…

1 گھنٹہ ago

نئی دریافت کردہ کہکشائیں جو کائناتی تاریخ کو بدل سکتی ہیں

نئی دریافت کردہ کہکشائیں جو کائناتی تاریخ کو بدل سکتی ہیں ماہرین فلکیات نے تین کہکشائیں دریافت کی ہیں جو…

13 گھنٹے ago

پاکستان کی معیشت کی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری

پاکستان کی معیشت کی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری عالمی مالیاتی ادارہ (آئی…

13 گھنٹے ago

ہربھجن سنگھ کی بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید

ہربھجن سنگھ کی بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید بھارت کے لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی…

13 گھنٹے ago