حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے ،قطرکے وزیراعظم نے اعلان کیا

دوحہ:غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان قطر کے وزیراعظم نے کیا۔
قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاہدہ قطر، مصر اور امریکا کی مشترکہ ثالثی سے ممکن ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے۔
قطر کے وزیراعظم کی اہم باتیں:
معاہدے کا اطلاق 19 جنوری کو ہوگا۔
قطر، مصر اور امریکا کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہوئیں۔
عمل درآمد کے لیے اسرائیل اور حماس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
ابتدائی مرحلے میں غزہ کی پٹی تک امداد پہنچائی جائے گی۔
حماس پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی قیدی رہا کرے گا، جس کے بدلے اسرائیل بھی فلسطینی قیدیوں کی مخصوص تعداد کو رہا کرے گا۔
امید ہے کہ یہ جنگ کے آخری دن ہوں گے۔
غزہ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیووٹ کوف اور مصری وزیر کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ تک انسانی امداد پہنچانے پر مبنی ہے۔
قطری وزیراعظم نے بتایا کہ معاہدے پر عمل درآمد 19 جنوری بروز اتوار سے ہوگا۔ پہلا مرحلہ 42 دنوں پر مشتمل ہوگا، جس میں اسرائیلی افواج بتدریج غزہ کے شہری علاقوں سے پیچھے ہٹیں گی۔ زخمیوں اور بیمار افراد کو باہر لے جانے، لاشوں کے تبادلے اور پورے علاقے میں امداد فراہم کرنے کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کی واپسی اور بحالی کے لیے بھی امداد فراہم کی جائے گی۔ پہلے مرحلے کے تحت حماس 33 اسرائیلی قیدیوں کو، جن میں خواتین، عمر رسیدہ اور فوجی اہلکار شامل ہیں، رہا کرے گا، جبکہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کرے گا۔
معاہدے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تفصیلات پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد طے کی جائیں گی۔ قطری وزیراعظم نے زور دیا کہ دونوں فریقین کو معاہدے پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مزید خونریزی سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قطر، مصر اور امریکا اس معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے اور غزہ کے لوگوں کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں معاہدے پر زبانی رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن یہ ابھی تک تحریری شکل میں پیش نہیں کی گئی۔
معاہدے کا باقاعدہ اعلان قطر کے وزیراعظم کی پریس کانفرنس میں کیا گیا، تاہم اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہیں حماس کی جانب سے معاہدے کی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

News Tv

Recent Posts

نادرا ویب سائٹ بند، تمام خدمات موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ویب سائٹ کو بند کرنے اور تمام خدمات…

42 منٹ ago

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں…

12 گھنٹے ago

‘گوگل پے’ پاکستان میں کب متعارف ہو رہا ہے؟

'گوگل پے' پاکستان میں کب متعارف ہو رہا ہے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، ملک میں ادائیگی کا نظام…

13 گھنٹے ago

آئی سی سی رینکنگ، کئی مہینوں کی غیر موجودگی کے باوجود فخر زمان کی قسمت مہربان

آئی سی سی رینکنگ، کئی مہینوں کی غیر موجودگی کے باوجود فخر زمان کی قسمت مہربان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی…

13 گھنٹے ago

عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیرت انگیز انکشاف

عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیرت انگیز انکشاف اپنے بلاگ میں عاطف نے موسیقی سے…

13 گھنٹے ago

حکومت کاالیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اہم ترین اقدامات کا اعلان

اسلام آباد:حکومت نے شہریوں کو ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقل کرنے کے لیے اہم…

16 گھنٹے ago