بھارتی وزیر اور اداکارہ نے مدینہ کا دورہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دورے میں اداکارہ سمرتی ایرانی کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن بھی اعلیٰ حکام سمیت موجود ہیں۔بتایا گیا کہ بھارتی وفد نے سعودی حکام سے ملاقات میں حج 2024 سے متعلق ویزہ پالیسی اور سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔
معاہدے کے مطابق طے پایا ہے کہ بھارت کا حج کوٹا 1 لاکھ 75 ہزار اور 25 ہے جن میں سے 35 ہزار 5 عازمین حج گروپ آپریٹرز جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 20 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر مقدس طے کریں گے۔بھارتی اداکارہ سمرتی ایرانی نے دورہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں اور لکھا کہ مدینے کے مقدس مقامات کا دورہ میرے لیے تاریخی سفر تھا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے جس میں مسجد نبوی، احد کے پہاڑ اور اسلام کی پہلی مسجد قبا ہے جن کے اطراف کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سمرتی ایرانی نے سعودی حکام کے شکریہ ادا کیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…